آسٹرل سفر کا تجربہ کریں
مفت کتاب

جسمانی نیند سوتے وقت ، تمام انسان ایک آسٹرل عمل سے گزرتے ہیں ۔ یہ ضروری ہے کہ ہم اس کام کو شعوری طور پر کرنا سیکھ لیں۔اور جب ہم اپنے جسم میں لوٹتے ہیں تو اپنی یادوں کو واپس لاناضروری ہے۔ کوکبی تجربات لوگوں کی روحانی نشونما میں بہت اہم ہیں

کتاب ہرکلوبس کے بارے

وی ۔ایم رابولو کی تحریر کردہ کتاب ہرکلوبس یا سرخ سیارہ ایسی کتاب ہے جو ہمارے لئے مستقبل قریب میں ہونے والے واقعات کی پیش بینی کرتی ہے۔

دنیا بھر کے قارئین  میں بڑھتی دلچسپی کے باعث  ہرکلوبس یا سرخ سیارہ کا پہلے ہی متعد د زبانوں میں ترجمہ کیا جاچکا ہے اور اسے ساٹھ سے زائد ممالک میں تقسیم کیا جاچکا ہے۔

اس چھوٹی سی کتاب میں اس کے مصنف نےنہایت متاثر کن انداز مییں سمندر میں ہونے والے متنازعہ جوہری تجربات اور ان کے مستقبل میں وقوع پذیر ہونے والے بلواسطہ اور دور رس اثرات سے لے کرکائنات میں  دوسرے سیاروں  پر زندگی کے وجود کے بارے میں زیر بحث ٓانے والے سوال تک  حالیہ موضوعات کی  وضاحت  کی ہے۔

اسی طرح ، وہ براہ راست اور انکشافی زبان کے ساتھ مشتری سے چھ گنا بڑا آسمانی جسم  ہرکلوبس یا سرخ سیارہ کے بارے بات کرتے ہیں، جو خاموشی اور خطرناک حد تک زمین کے قریب آرہا ہے۔ مصنف نے اپنی کتاب میں نہ صرف اس طرح کے نقطہ ٗ نظر کے نتائج بلکہ موسمیاتی تبدیلیوں کے اصل منبع اور گہرائی میں سمندرکی تہہ میں وقوع پذیر ہونے والی عظیم ارضیاتی سرگرمی کی وضاحت کی ہے۔

اپنے ذاتی اور ہوش کے تجربے کی بنیاد پر وی ۔ایم رابولونے ہمیں اپنی کتاب میں نفسیاتی نقائص کے خاتمے   اور ٓاسٹرل پروجیکشن کے طریق کار کو آنے والی تباہی سے بچنے کے واحد موجود فارمولے کے نطام کے بارے میں سکھایا ہے۔

ہرکلوبس یا سرخ سیارہ خاص طور پر حساسیت اور انسانیت سے محبت کے جذبے کے تحت لکھی گئی ہے ۔اس کتاب کے بہت سے قارئین نےاس کوایسے کام  کے طور پر سراہا اور تسلیم کیا ہے جو موجودہ غیر یقینی صورت حال پر روشنی ڈالتی ہے جو ہمیں درپیش ہے۔